• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کا پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی 20لاکھ خوراکوں کا تحفہ

Aug 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا کے لئے سائنو فارم ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں بطور تحفہ فراہم کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی خوراکیں دو روز میں لائی جائیں گی ، پہلی کھیپ آج جبکہ دوسر ی کھیپ کل پاکستان کو موصول ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15جون کوبھی پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعےسائنو فارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لائی گئی تھیں۔