لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا ز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی مگر شہباز شریف اور حمزہ عدالت پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے دونوں کو پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی۔
سیشن کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی مگر دونوں ہی عدالت پیش نہ ہو سکے ، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی ، بعد ازاں عطا تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ 11 بجے تک عدالت پہنچ جائیں گے جس پر فاضل جج نے کہا کہ ٹھیک ہے ، 11 بجے آجائیں۔
شہباز شریف اور حمزہ کی عدم پیشی ، عدالت نے پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی
