• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماءو مشائخ ، سمند رپار تارکین وطن اور ٹینکو کریٹس کی نشستوں پر امیدوار کا انتخاب آج ہو گا

Aug 2, 2021

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماءو مشائخ، سمندر پار تارکین وطن اور ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر امیدوار کا انتخاب آج ہو رہا ہے ۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچ خواتین بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کا الیکٹورل کالج 45 براہ راست منتخب ممبر اب قانون ساز اسمبلی پر مشتمل ہے ، ووٹنگ آج دوپہر دو بجکر 3منٹ تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ ہال میں جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تین امیدواران کوثر تقدیس گیلانی ، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ خاتون سمیت پانچ خواتین مخصوص نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔