• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہالی ووڈ اداکار چین میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

Aug 2, 2021

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی نژاد ہالی وڈ اداکار و گلوکار کرس وو کو جنسی ذیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ کرس وو نامی چینی نژاد کینیڈین شخص کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔چینی دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاویانگ کی پولیس کے بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔