• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد کشمیر اسمبلی، تینوں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں

Aug 3, 2021

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کامیابی حاصل کرلی۔
آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے علما و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی تین نشستوں کیلئے آج انتخابات ہوئے تھے جس میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ علما کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔
تین مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 53 کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے 27 نشستیں درکار ہیں تاہم پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔