• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان پاک فوج

Aug 3, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان کے علاقے زنگوتئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔