• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کلاچی کے علاقےاٹل شریف کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے L.H.C دلاور خان کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

Aug 3, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس )شہید کی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افیسر شوکت عباس،ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت،ایڈیشنل ایس پی جاوید خان ،ایس پی انوسٹی گیشن اسلم خٹک،ایس پی ایف آر پی نثار خان مروت،ڈسٹرکٹ کمشنر،ڈپٹی کمشنر، اے سی ڈیرہ،ایس پی ایلیٹ ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، سمیت پاک آرمی ،دیگر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی

نماز جنازہ کے بعد ریجنل پولیس افیسر شوکت عباس،ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔نمازجنازہ کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ شہید کے لواحقین سے بھی ملے اور تعزیت کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا!