ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے کہاہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقراررہتے ہیں -ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹریفک آفس کے لان میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرفردکو شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری کوبھرپورطریقہ سے نبھاناچاہیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے آئندہ آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ اوربہتربنایاجاسکتا ہے درخت خوددھوپ جھیلتے ہیں اوردوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کاہرافسرواہلکاراپنے حصہ کاایک ایک پوداضرورلگائے تاکہ ماحول مزیدسرسبزوشاداب ہوسکے -انہوں نے مزیدکہاکہ ساہیوال کو گرین سٹی اورپاکستان کوگرین پاکستان بنائیں گے-