• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اگست کی چھٹیوں کے آغاز سے ہی سپین میں سیاحوں کارش بڑھ گیا

Aug 3, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)یورپ میں اگست کی چھٹیوں کا آغاز ہوتے ہی بارسلونا کے ایل پرات ائیرپورٹ پر سیاحوں کی قطاریں لگ گئیں اور ان قطاروں کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ سپین میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے، گزشتہ روزایل پرات ائیرپورٹ پر 610 پروازیں شیڈول تھیں،گذشتہ سال چھٹیوں میں فلائٹس کی تعداد 419 تھی، یہ تعداد 46 فیصد زیادہ ہے،کورونا وباء سے پہلے2019 میں اسی روز 1003 فلائٹس شیڈیول تھیں ۔