• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز ، آسڑیلیا نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

Aug 3, 2021

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی)آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز میتھو ویڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔
آسڑیلیا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے، آسڑیلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔اس سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔آسڑیلین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا جس کے باعث نئے کپتان کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔