بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) پولیس کا منشیات فروشوں اور قماربازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، بھاری تعداد میں منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہزاروں روپے داؤ پر لگی رقم برآمد، مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قماربازوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز کیا جائے گا، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” منشیات سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اور قماربازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہزاروں روپے داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادالجدید، صدر بہاول پور، صدر یزمان، عنایتی، عباس نگر اور صدر احمد پور شرقیہ نے ملزمان فیاض احمد عرف گوگا، محمد ظہور، غلام حسین، محمد عاشق، خان محمد، محمد اعجاز، عبدالستار اور امیر عالم کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 53 عدد بڑی و چھوٹی بوتلیں ولائتی شراب، 242 لیٹر دیسی شراب، 400 لیٹر کچی شراب اور 02 عدد چالو بھٹیاں و کشید آلات شراب برآمد کرلیے، تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے منشیات فروش ملزم شبیر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے27 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر بہاول پور، سٹی حاصل پور، کوتوالی اور صدر حاصل پور نے ملزمان محمد صادق، محمد شیراز، محمد عامر، محمد راشد، محمد حمزہ اورعاطف حسین کے قبضہ سے 04 پسٹل 30 بور، بندوق 12 بور اور رائفل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کرلیں، تھانہ کینٹ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد امین، محمد شاہد کریم، محمد منشاء، غلام مرتضی، محمد رفیق،اللہ دتہ، محمد عمران اور محمد شبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 06 ہزار روپے اورتاش کے پتے برآمد کر لیے، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، قماربازوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز کیا جائے گا ، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور ہماری یہ جنگ جاری ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،