• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کا علاقائی صورتحال کے پیش نظر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

Aug 5, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کا علاقائی صورتحال کے پیش نظر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم، ان کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، معاشرتی امن کے لئے بہاول پور میں رہنے والے تمام اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فزیکلی تمام اقلیتی عبادت گاہوں کا وزٹ کرکے سیکیورٹی سے متعلق کمی بیشی کو دور کرکے واپسی رپورٹ بھجوائیں، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی علاقائی صورتحال کے پیشن نظر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فزیکلی طورپر اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات اور جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے ان کو باقاعدگی سے چیک کریں، ملکی حالات کے پیش نظر انہیں بریف کریں، سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیں، کمی بیشی کو دورکر کے رپورٹ بھجوائیں، سیکیورٹی پر مامور اہلکار الرٹ اور مشکوک افراد کی سرگرمی کو بھی نوٹ کرکے متعلقہ افسران کو اطلاع دیں، ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گر د گشت کو بھی یقینی بنائیں۔، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور غیر متعلقہ علاقے میں رہنے والے افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، معاشرتی امن کے لیے بہاول پور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، مسیحی برادری کے اتوار کے روز اور دیگر اقلیتی برادری کے عام دنوں میں عبادت گاہوں میں منعقد ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے جاری شدہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں،آن گراؤنڈ ڈیوٹی پر مامور افسران واہلکاران کو فزیکلی چیک کریں، قانون میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کی مکمل ایس او پیز موجود ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے،