• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال محکمہ واپڈا کرپشن میں تمام سرکاری اداروں سے بازی لے گیا۔

Aug 6, 2021

ساہیوال محکمہ واپڈا کرپشن میں تمام سرکاری اداروں سے بازی لے گیا۔ہر کام کے ریٹ مقرر۔ملازمین نے یونین بناکرافسران کو بلیک میل اور سادہ لوح عوام کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے لگے۔محکمہ واپڈا کو پرائیوٹ کیاجائے،عوام

تفصیلات کے مطابق (خاورعلی چوہدری سے)محکمہ واپڈا ساہیوال نے قانون کی دھجیاں اُڑا دی۔کرپشن میں تمام سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔محکمہ واپڈا کا چپڑاسی بھی اپنے آپ کو چیف آفیسر میپکو سمجھنے لگا۔ساہیوال کی عوام محکمہ واپڈا کے ملازمین کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوگئے ہیں۔نئے کنکشن کے لئے عوام ٹھوکریں کھانے پر مجبورہے۔
تمام کاموں کے ریٹ مقرر کردئیے گئے۔ساہیوال میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بھی نئے بجلی کے کنکشن کے 25000روپے ریٹ مقرر کردیا گیا۔رجسٹرڈ سوسائٹی میں 20000روپے ریٹ مقرر ہے۔محکمہ واپڈا کے ملازمین نے آپس میں مل کر یونین بنا رکھی ہے۔جس کے عہدیداران کروڑوں پتی بن گئے۔مختلف غیررجسٹرڈ کالونیوں میں ایک کنال تک کے پلاٹ اور کوٹھیاں بنارکھی ہیں۔جس پر انٹی کرپشن ۔ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو چاہئے کہ ان تمام افراد کے اثاثے چیک کئے جائیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے کنکشن کے لئے ایس ڈی او واپڈا کو فائل کلیئر کروانے کے تین ہزار روپے اور دو ہزار روپے لائن مین کے سٹور سے میٹر نکلوانے کے الگ سے پیسے دینے پڑتے ہیں اور جب کوئی اہلکار میٹر لگانے آتا ہے تو اسے مٹھائی کے لئے بھی ایک ہزار دینا پڑتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا خواب کرپشن فری پاکستان شرمندہ تعبیر ہو گیا۔پاکستان سے کرپشن ختم ہونے کی بجائے مہنگائی کے ساتھ ساتھ محکمہ واپڈا سے کام کروانے کے ریٹ بڑھ گئے۔محکمہ واپڈا کے ملازمین سے ذلیل وخوار ہونے والے ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے جنوری 2021ء کو نئے کنکشن کے لئے فائل جمع کروائی۔ڈیمانڈنوٹس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چکر لگا لگا کر اپریل کے مہینے میں ڈیمانڈنوٹس بنا کر دیا جو فوری جمع کروادیا گیا۔مگر ابھی تک میرا میٹر نہیں لگایا جا سکا۔جب بھی آفس میں جاتا ہوں تو مجھے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ میٹربھی نہیں آئے۔اس کے برعکس اگر اس ملازمین کو پیسے دئیے جائیں تو میٹر ایک ماہ سے بھی کم وقت میں لگایا جاتا ہے۔اس ہی طرح روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد ان ملازمین کے ہاتھوں رسوا ہوتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان سے عوام کی اپیل ہے کہ اس ادارے کو پرائیویٹ کیا جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکے