• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھتہ نہ دینے پر میڈیکل سٹور جلادیاگیا ۔ پولیس کی سرد مہری پر عوام کاسخت رد عمل .

Aug 6, 2021

صوابی (اسماعیل یوسفزئی) بھتہ نہ دینے پر میڈیکل سٹور جلادیاگیا ۔ پولیس کی سرد مہری پر عوام کاسخت رد عمل .
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کی یونین کونسل پنچ پیر کے رھائیشیوں عرفان محمد اور صہیب محمد پسران مختیار احمد نے مورخہ 26/07/2021 کو شاہ منصور نزد باچاخان میڈیکل کمپلیکس واقع محمد تیمور ولد راج محمد ساکن پنچ پیر سے بھتہ وصول کرنے کےلئے ان کو ڈرایا دھمکایا جس پر محمد تیمور نے ان کے خلاف تھانہ زیدہ میں 506/387 دفعات کے تحت ایف آر درج کرائی ,تاہم اس کیس کے بعد زیدہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے اور وہ جرم کرنے کے بعد بھی سرعام پھرتے رھے ,اسی سلسلے میں عرفان اور صہیب نے آج مورخہ 04/08/2021 کو ایک دفعہ پھر نشانہ بنایا اور محمد تیمور کی اسی میڈیکل سٹور کو جلا دیا اور اس میں موجود قیمتی اشیاء اور ادویات کی بڑی مقدار کو ضائع کردیا ۔
اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی مذکورہ ملزمان پر درج ھوئی اور اس موقع پر محمد تیمور نے ہمراہ اپنے عزیز و اقارب اپنے میڈیکل سٹور واقع شاہ منصور سے ملحقہ سڑک صوابی جہانگیرہ روڈ بلاک کردی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ,اس موقع پر تیمور نے بتایا کہ تھانہ زیدہ کی پولیس نے اگر ان بھتہ خور عناصر کے خلاف پہلے ایکشن لیا ھوتا تو آج ھمارا اتنا بڑا نقصان نہ ھوتا ۔