• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی میں وزیراعلیٰ کی موجودگی میں فائرنگ ، بھائی جاں بحق

Aug 7, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ان کے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی،شادی کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورصوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات موجود تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔فائرنگ سے اسد کھوکر کے بھائی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں اسد کھوکھر کے سب سے چھوٹے بھائی مبشر کھوکر دم توڑ گئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعلی پنجاب خیریت سے ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بلکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلی کی سیکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام ٘محمود ؑڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔