• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محرم الحرام میں امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور بغاوت کرنے والوں کو کچل دیں گے۔

Aug 7, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس)محرم الحرام میں امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور بغاوت کرنے والوں کو کچل دیں گے۔شوکت عباس آر پی او ڈیرہ
محرم الحرام ہمیں اتحاد،یگانگت،اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،محرم الحرام میں امن کو فروغ دینے کیلئے قانون نافذکرنے والے ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں۔علمائے کرام نے ہمیشہ محراب و ممبر سے پیار و محبت،اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے اپنے کردار اور اخلاق سے دین کا درس دیا ہے۔پولیس امن کی ضامن بن کر کسی بھی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔امن و امان کا قیام اور قانون و انصاف کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے۔
بد امنی کے زریعے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک ارادوں کو باہمی اتحاد سے ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
۔ان خیال کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان شوکت عباس نے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں اہل سنت،اہل تشیع اور امن کمیٹی ممبران عمائدین کے ساتھ منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈنجم الحسنین لیاقت،اللہ بخش سپل،حلیم قصوریہ،علامہ رمضان توقیر،امتیاز بلوچ،حشمت زیدی، محمد اسماعیل بلوچ،عمر امین گنڈہ پور،مظہر جمیل،صاحبزادہ عابد فاروقی،اسلام الدین،اشفاق ایڈووکیٹ،راجہ شوکت،محمد جمیل،سمیت تمام اہل سنت،اہل تشیع،تاجر برادری اور امن کمیٹی کے عمائدین موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس ٓافیسر ڈیرہ نے کہا کہ دشمن عناصر فرقہ واریت کے زریعے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کے درپے ہیں جنہیں ہم سب نے مل کر صرف باہمی اتحاد،مذہبی رواداری،محبت،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ناکام بنانا ہے۔سابقہ معاہدات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈیرہ کی عوام پر زور دیا کہ افواؤں پر کان نہ دھریں بلکہ حالات کے پیش نظر اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔اور اپنی صفوں میں شر پسندوں کو گھسنے کا کوئی موقع فراہم نہ کریں۔آخر میں اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام امن سے گزر رہا ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی امن سے گزرے گا کیوں کہ اس شہر کا امن ہماری ضرورت ہے۔اس کیلئے ہم نے کافی قربانیاں دیں ہیں۔انشاء اللہ اس شہر کے امن و امان کیلئے ہم ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر کے محرم الحرام کو امن سے گزاریں گے۔