• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی زیر صدارت پہاڑپور سرکل میں محرم الحرام کے حوالے سےمیٹنگ کا انعقاد

Aug 7, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس)تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد دفتر ایس ڈی پی او پہاڑ پور میں ہوا،اس موقع پرایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل عالمگیر خان ایس ایچ او پہاڑپور ثمر عباس سمیت اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور نور محمد خان، ایس ڈی او واپڈا،ٹی ایم او، مولانا عبدالرؤف عابدی,مولانا کاظم،مولانا ظاہر شاہ، صفدر لانگ، مخدوم الطاف حسین شاہ، چوہدری رفیق ،اکبر خان کامرانی،محسن خان و دیگر سنی و شیعہ اکابرین،علمائے کرام و علاقہ معززین،انجمن تاجران،امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، تمام شرکاء نے قیام امن کےلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ضلعی پولیس سربراہ نے معززین واکابرین علاقہ کو پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات اور سیکورٹی پلان کے بارے میں آگاہ کیا،ضلعی پولیس سربراہ نے علمائے کرام ،معززین و اکابرین علاقہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنا نہ صرف پولیس بلکہ ہرذمہ دار شہری کا اولین فریضہ ہے لہذا تمام مسالک ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے پرامن قیام کےلئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر تعاون کریں جس پراکابرین شہر نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ شہر میں امن کا قائم رکھنا انتہائی ناگزیر ہے،اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں،پولیس حکام کی جانب سے ہونےوالی میٹنگ میں تمام شیعہ و سنی علمائے کرام ،معززین و اکابرین نے محرم الحرام میں ڈیرہ پولیس کی طرف سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر تمام شرکاء نے محرم الحرام کے پرامن قیام کےلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔پولیس افسران نے آخر میں آنے والے تمام معززین, اکابرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔