• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں چور کی گشت پر مامور پولیس اہلکار کو ہی چوری کا موبائل بیچنے کی کوشش

Aug 7, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی)بارسلونا کے چورکو سادہ لباس میں ملبوس گشت پر مامور پولیس اہلکار کو چوری شدہ 2 موبائل فون بیچنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیاجب بارسلونا ریلوے سٹیشن پر مامور ایک پولیس اہلکار کو ایک چور نے 2 موبائل فون بیچنے کی کوشش کی چور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے یہ دونوں موبائل کچھ عرصہ قبل ہی خریدے ہیںاور مالی مشکلات کے باعث اب بیچنا چاہ رہا ہے۔ پولیس اہلکار نے جانچ پڑتال کی توایک موبائل سپین کے شہر ساراگوسا اور دوسرا لیعیدا سے چرایا گیا تھا۔ چور کو گرفتار کر کے مال مسروقہ ضبط کر لیا گیا۔