جمیکا(نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم حارث رؤف اور محمد نواز کو ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی ، فہیم اشرف، فوادعالم ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، یاسر شاہ ،عمران بٹ، نسیم شاہ،ساجد خان، سرفراز احمد،سعود شکیل،،شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ٹیم سیلکشن پر بات چیت کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی بچز پر باؤنس ہوتا ہے جو بولرز کے لیے مددگار مگر بیٹس مینوں کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف19 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، کون سے 2 کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا؟
