• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر پریمئر لیگ: راولاکوٹ ہاکس اور باغ سٹالینز کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Aug 12, 2021

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے 10ویں میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے باغ سٹالینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق باغ سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 156رنز بنائے۔عامر یامین 69 اور شان مسعود 20 رنز کے ساتھ باغ سٹالینز کے نمایاں اسکورر رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔راولاکوٹ ہاکس کے زمان خان نے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 اور آصف آفریدی نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں راولاکوٹ ہاکس نے 19ویں اوور میں 158 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔راولا کوٹ کی جانب سے کاشف علی 54، بسم اللہ خان نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔باغ سٹالینز کے عمید آصف اور محمد الیاس نےدو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔