میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے علاقہ سرڈینیا کی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی نے 57 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین نہ لینے پر عہدے سے فارغ کردیا ۔علاقائی حکام کے مطابق پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں کل 700 سے زائد ہیلتھ ورکرزنے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ۔سرڈینیامیں بہت سے ہیلتھ ورکرز نے لیٹر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے ان کی نوکریوں کو محفوظ اور یقینی بنایا جائے۔