• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان کا 23 صوبوں پر قبضہ، کابل 11 کلومیٹر دور رہ گیا

Aug 15, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) امریکی فوجوں کے انخلا کے صرف تین ہفتوں کے اندر ہی طالبان نے افغانستان کے 23 صوبوں پر قبضہ کرلیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طالبان گزشتہ جمعہ سے اب تک ملک کے 34 میں سے 23 صوبوں پر قابض ہوچکے ہیں۔ طالبان نے لوگر اور مزار شریف کو بھی فتح کرلیا ہے۔
مقامی رکن اسمبلی ہودا احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل کے جنوب کی طرف لوگر صوبے پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان اس وقت چہار آسیاب ضلع میں موجود ہیں جو دارالحکومت سے صرف 11 کلومیٹر کی دوری ہے۔