• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا اب بھی اشرف غنی کو افغانستان کا صدر سمجھتے ہیں ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ صحافی کا سوال گول کر گئے

Aug 17, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نیوز بریفنگ کے دوران صحافی کے پوچھے گئے سوال کہ کیا امریکہ اب بھی اشرف غنی کو افغانستان کا صدر سمجھتا ہے کے جواب کو گول کر گئے، کہا کہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی تاحال نہیں ہوئی ۔
جنگ نیوز کے مطابق نید پرائس نے کہا کہ افغانستان میں اقتدار کی باضابطہ منتقلی پر ہم عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، نئی افغان حکومت کے ساتھ تعلقات طالبان کے اقدامات پر منحصر ہیں ،
نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان کی ایسی حکومت کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے جو اپنے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کر سکے ، شدت پسند تحریکوں سے دور رہے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے ۔