لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کے محدود کردار سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے،پی سی بی میڈیا کی اہمیت اور بطور چوتھے ستون اس کے کردار کا معترف ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کمشنر آفس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کی ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق ایشو زیر بحث آیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجلاس میں واضح کردیا کہ لبرٹی چوک قذافی سٹیڈیم کے احاطے میں شامل نہیں،لبرٹی چوک پر ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق فیصلہ انتظامی معاملہ ہے،قذافی سٹیڈیم سے باہر انتظامی معاملات دیکھنا پی سی بی نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،کھیل کے فروغ اور شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی میں پی سی بی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔