اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)افغانستان میں پھنسے غیر ملکی مسافروں کو پاکستان لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے جس کیلئے پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777 طیارے آج اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے عبداللہ اے خان نے بتایا کہ اس سلسلے میں افغان اتھارٹیز اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات چیت ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے توقع ظاہر کی کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر جمعہ کو ہی وطن واپس آجائیں گے۔
واضع رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔
افغانستان سے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے مزید کتنے طیارے کابل بھیجے گا ؟ بڑی خبر آ گئی
