ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمدارسلان ملک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدکاشف اسلم کے احکامات وہدایات پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی طرف سے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے مختلف بس اسٹینڈ پر ٹریفک آگاہی لیکچر کا اہتمام کیاگیاجس میں ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ٹیم کیساتھ انسپکٹرہیڈکوارٹرٹریفک ملک نذرفریدڈھکونے افسران بالا کی طرف سے ملنے والے احکامات سے اڈا مالکان اورڈرائیورزحضرات کوآگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض ڈرائیور وں کی غفلت ولاپرواہی اورتیزرفتاری کے باعث روڈحادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام پی۔ایس۔وی ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ اوور سپیڈ،اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں اور مقررہ حد رفتار سے تجاوز مت کریں،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈا مالکان سے کہاکہ وہ تمام پی۔ایس۔وی ڈرائیورحضرات کافوری فزیکل فٹنس میڈیکل اور ڈرگ ٹیسٹ کروائیں اگر وہ میڈیکل ان فٹ ہیں یا منشیات کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں گاڑی مت چلانے دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اڈا مالکان کو اڈاجات پر بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی جس پرسٹی ایریا اورنیشنل ہائی وے پر مقرر کردہ سپیڈ لیمٹ کا تعین ہو۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے دی جانے والی آگاہی پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں تک پہنچانابھی آپ کی ذمہ داری ہے۔