• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور میں معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

Aug 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
مقامی اخبار ’ جنگ ‘ کے مطابق ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت رشید کباڑیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم گلی میں کھیلتی ہوئی 15 سالہ ذہنی معذور بچی کو ورغلا کر دکان میں لے گیاتھا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کینٹ نے صاعد عزیزنے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔