• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

30سال تک حکومت کرنے والے منہ چھپا رہے ہیں ، فواد چودھری

Aug 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین سال میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ، جنہوں نے 30سال حکومت کی وہ آج منہ چھپائے پھرتے ہیں ۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے فوائد کیلئے اقدامات کئے ، عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال ہوا ، مسلم امہ کی لیڈر شپ پاکستان کے پاس واپس آئی ، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے ہمارا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ، فلسطین سمیت دیگر تمام مسائل پر پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی ۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت کی صورتحال چیلنجنگ تھی ، کوئی سرکاری ادارہ ایسا نہیں تھا جو کام کر رہا ہو ، اسحاق ڈار معیشت کا جنازہ نکال کر خود فرار ہو چکے تھے ، 2018 سے 2021 کا موازنہ کریں تو آج سٹیٹ بینک کے پاس ریزرو فنڈز 20ارب سے زائد ہیں
فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کا ٹیکسٹائل سیکٹر قبرستان بنا ہوا تھا ، ٹماٹر 100روپے مگر پاور لوم 40روپے کلو کے حساب سے بک رہی تھی مگر آج حالات یکسر بدل چکے ہیں ۔ آج ترسیلات زر 31ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر اوور سیز پاکستانیوں نے لبیک کہا اورترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ہوا ، کرنٹ اکاو¿نٹ ڈیفڈ 19ارب ڈالرز میں تھا جو ہماری حکومت میں سرپلس میں بھی گیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عام آدمی کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، احساس پروگرام کے تحت انقلابی اقدامات کئے ، پناہ گاہیں قائم کیں ، لنگر خانے اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شروع کئے ۔ احساس کفالت پرگام کا دائرہ کار40 سے 70 ارب روپے کر دیا گیا ہے ، پچیس ارب روپے ایک سال میں یوٹیلٹی سٹورز کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے ۔ 1967کے بعد آج دس بڑے ڈیم بن رہے ہیں ، آج جو باہر سے بیٹھ کر لیکچر لیتے ہیں وہ مہنگے بجلی گھر بنا کر گئے جن سے بجلی لیں یا نہ لیں مگر ادائیگی کرنا پڑے گی ، ستر سال میں بننے والی ڈیمز جتنا پانی سٹور کرتے ہیں ہم اس سے دوگنی سٹوریج کے ڈیم اگلے دس سال میں بنا رہے ہیں ۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فارم سمیت ہر فارم پر عمران خان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے ، عمران خان عالمی رہنماو¿ں کی صف میں شامل کئے جا رہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کی مد میں پانچ ارب روپے کا علاج کیا گیا ، اکتیس دسمبر تک سب کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوں گے ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت22ارب روپے عوام کو دیے گئے ، پہلی بار ریاست عوام کے پاس خود جا رہی ہے کہ بلا سود پانچ لاکھ روپے کاروبار کیلئے دیے جائیں ۔