• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

از خود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس کا فیصلہ محفوظ ، آج ہی سنایا جائے گا

Aug 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ فیصلہ آج دوپہر کو ہی سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ازخود نوٹس لینے کے طریقہ کار کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ، قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں سے ہونے والی زیادتی پر کوئی دو رائے نہیں ، صحافیوں کی درخواست بر قرار ہے ، اس پر کارروائی بھی ہو گی ، از خود نوٹس کیس میں سرکاری ادارے اعتراض نہیں کر سکتے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کے خلاف کچھ ہو اتو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی ، آئین کا تحفظ اور بنیادی حقوق کا نفاذ عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا کہ صحافی عدالت سے کبھی مایوس ہو کر نہیں جائیں گے ، بنچ پر اعتراض جرم نہیں مگر دلائل تو دیں ۔