پورٹ مورسبے (ویب ڈیسک) پاپوا نیوگینی نے بھارتی سفیر پر کووڈ-19 سے متعلق سفری قواعد کی بظاہر خلاف ورزی پر دھوکا دہی کا الزم عائد کرتے ہوئے بھارت کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابقمیلائیشین ملک پاپوانیوگینی کے کووڈ-19 سے متعلق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ہونے والی دھوکا دہی کے عمل میں بھارتی ہائی کمیشن نے درجنوں ایسے افراد کی مدد کی ہے جو سفر کے مجاز نہیں تھے، جن میں چند کووڈ متاثرہ تھے لیکن پاپوا نیو گینی پہنچے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سے گزشتہ روز براستہ انڈونیشیا 111 افراد پاپوا نیوگینی پہنچے، جن میں منظور شدہ فہرست سے 30 افراد زائد تھے۔
دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پرواز کے حوالے سے کشیدہ مذاکرات ہوئے اور پاپوا نیو گینی نے 81 مسافروں کو داخلے کی اجازت کا معاہدہ طے پانے تک کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پرواز میں موجود مسافروں کا داخلہ مسترد کردیا تھا۔
پاپوا نیو گینی کے حکام کا کہنا تھا کہ پورٹ مورسبے میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ پر دھوکا دینے میں ساتھ دیا تاکہ مطلوبہ تعداد سے زیادہ افراد کو لایا جائے، پاپوا نیو گینی کی حکومت اور عوام کے خلاف جان بوجھ کر بدتمیزی کرنے کے نتیجے میں اب بھارت سے مزید پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پورٹ مورسبے اور نئی دہلی میں موجود بھارتی عہدیداروں نے ان الزامات کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
پاپوا نیوگینی کا بھارت پر دھوکا دہی کا الزام، پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی
