• Fri. Mar 29th, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہاکی کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

Sep 28, 2019

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ہاکی کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنے دست مبارک سے انعامات بھی تقسیم کئے. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے خطاب کے دوران کہا کہ کہ صحت مند سپورٹس سر گرمیوں کا انعقاد معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے. اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سےمیدان آباد اور ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہیے. اس موقع پر محمد ندیم بیس کمانڈرفلائٹ لیفٹینٹ ونگ کمانڈر ٹھینگی ائر بیس, حامد چوہدری ٹورنامنٹ ڈائیریکٹر, اولمپئن ریحان بٹ, اولمپئن محمد سرور ، اولمپئن شفقت رسول اولمپیئن محمد زبیر, قمرالزماں قیصرانی, اے ڈی سی جی راجہ ندیم مجتبی, نوید احمد سہری اے سی وہاڑی اورراو محمد عاطف بھی موجود تھے

رپورٹ…..
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی