• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

Aug 26, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کارجحان پایا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 28 پیسے سستا ہو نے کے بعد 166 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 47 ہزار 635 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 47 ہزار 759 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی جس کے بعد مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا اور اب تک انڈیکس میں 53پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 47 ہزار 582 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔