ساہیوال( خاورعلی چوہدری سے)سیکرٹری گڈ گورنس ساہیوال ڈاکٹر میجر (ر) مظہر شیرازی نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید، ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر محمد اسرار ظفر اور ڈاکٹر سردار احمد، ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ اور ڈاکٹر اعجاز اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہیں ہسپتال کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور واش رومز کی صفائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ھسپتال لان میں پودا بھی لگایا۔