ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)حضرت بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس پر زائرین کے لئے بہترین انتطامات کرنے اور شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ضلعی انتظامیہ پاک پتن کی کارکردگی کو سراہا ہے اور 5 افسران کو ایک خصوصی تقریب میں تعریفی سرٹیفیکیٹ دئے ہیں۔ جن افسران کو سرٹیفیکیٹس دئے گئے ان میں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم، اے ڈی سی ریونیو ماھم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطےٰ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جاوید اسلم ملک شامل ہیں۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اسی جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور پاک پتن کو سروس ڈیلوری میں ایک مثالی ضلع بنائے گی۔ کمشنر آفس میں ہونے والی اس خصوصی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے بھی شرکت کی۔