کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونےو الے بم حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں ۔
بی بی سی کے مطابق افغان وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والوں دھماکوں میں اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 150 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے بہت سے نازک حالت میں ہیں ۔
بی بی سی نے لکھا کہ ائیرپورٹ ہونےوالے حملے میں طالبان کے کم از کم 28 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ہوائی اڈے کے باہر دو خود کش حملے ہوئے تھے جن میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ، امریکی حکام بھی کہہ چکے ہیں کہ حملوں میں طالبان ملوث نہیں بلکہ یہ حملے داعش کی جانب سے کئے گئے ہیں ،امریکی صدر بائیڈن نے دولت اسلامیہ خراسان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء کا عمل جاری ہے ، طالبان کی جانب سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کو 31 اگست تک ملک خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔
کابل ائیرپورٹ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی
