لسبون(نمائندہ خصوصی)سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے یووینٹس کلب کو چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹالین کلب یووینٹس چھوڑنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اب انگلش پریمیئر لیگ کے نامور کلب مانچسٹر سٹی سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش میں ہیں۔اُن کا یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے ایجنٹ ایسے کلب کی تلاش میں ہیں جو رونالڈو کو اچھی رقم اور اُن کے ٹرانسفر کی مد میں تقریباً 30 ملین ڈالر یووینٹس کو ادا کرسکے۔
کرسٹیانو رونالڈو اب کس کلب میں جارہے ہیں؟ فٹ بال شائقین کے لیے اہم خبر آگئی
