• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس نے چنگچی رکشہ پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کا خاکہ جاری کر دیا ، کیسا دکھتا ہے ؟ جانئے

Aug 27, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر لاہور میں چنگچی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ بے ہودہ حرکت کرنے والے کی تلاش میں پولیس دن رات ایک کر رہی ہے اور اب اس کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کی رات لاہور کے علاقے راوی روڈ پر چنگچی رکشے میں بیٹھی نوجوان لڑکی کے ساتھ ایک لڑکے نے انتہائی بے ہودہ حرکت کی ، اس نوجوان نے رکشے کی پچھلی جانب اچانک چھلانگ لگائی اور غیر اخلاقی حرکت کر کے فرار ہو گیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا ۔
لاری اڈہ تھانے میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے تاہم ابھی تک اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور تلاش جاری ہے ، پولیس نے ملزم کا خاکہ بناتے ہوئے اسے شیئر کر دیاہے اور شہریوں سے اس کی خبر دینے کا بھی کہا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی روز لاہور کے مینارپاکستان سے ملحقہ گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نامی لڑکی کے ساتھ چار سو سے زائد لوگوں نے بدسلوکی کی اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہنگامہ مچ گیا ۔ پولیس نے اب تک متعدد ملزمان کو ویڈیو اور نادرا کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور انہیں عدالت نے جیل منتقل کر دیاہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں کہا گیاہے کہ لڑکے کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے ۔