• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر می چیف سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف کی ملاقات، امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور

Aug 27, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف رچرڈ مور نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس دفاعی تعاون ا ورمجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان مدد کر رہا ہے، پاکستان ہر وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہے جو افغانستان میں علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔
رچرڈ مور نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔