اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے سبب مزید 95افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار ہزار 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں چار لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں نو ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، مزید 95اموات، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی؟ جانئے
