لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
ملک کے کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
