صوابی(نمائندہ خصوصی) ریسکیو 1122 ضلع صوابی کے نئے تعینات ہونے والے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال صاحب کی ہیڈ آفیس میں آمد پر کنٹرول روم کےانچارج عثمان علی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ریسکیو1122 جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقعے پر ضلع صوابی کے تمام ایڈمن سٹاف بھی موجود تھا انہوں نے کنٹرول روم اور ایمرجنسی وہیکل کا بھی جائزہ لیا۔
سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے جوانوں سے ملاقات کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت کی روشنی میں ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو بروقت اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں اور اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار اسی عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں اور ہر ایمرجنسی میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔
ریسکیو 1122صوابی کے نئے تعینات ہونے والے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال صاحب نے اپنے عہدے کا آج باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔
