ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ڈیرہ کا ون ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن,60 سے زائد موٹر سائیکل تحویل میں لے کر چلان کیے گئے
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس ڈیرہ زیر قیادت ٹریفک انچارج عزت خان و زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ نے مورخہ 2021-08-27 کو ون ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے،
شہراہ عام اور روڈز پر منچلوں کی ون ویلنگ اور اس سے خطرات اور خدشات کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس ڈیرہ کو ون ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا،جس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ڈیرہ نے 36 بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور 29 ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موٹر سائیکلز کو تحویل میں لے لیا اور ان کو جرمانہ کیا گیا،
ٹریفک انچارج عزت خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کے وہ بلاوجہ اور غیر ضروری کام کے اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر گھر سے نہ نکلنے دے اور ون ویلنگ جیسے جان لیوا اور خطرناک کھیل سے اپنے بچوں کو دور رکھیں اور ان پر ہر صورت کڑی نظر رکھیں
ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ڈیرہ کا ون ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن,60 سے زائد موٹر سائیکل تحویل میں لے کر چلان کیے گئے
