ساہیوال(خاورعلی چوہدری+ملک باسط علی کھوکھر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رضوان عارف نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ جام آصف اقبال اور نعیم انجم فراز سول جج بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 07اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے۔ انہوں نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور دیگر اسیران کی بارکس کا بھی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملے اور انکی بیماری اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ بعدازاں انہوں نے لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف کتابیں دیکھیں۔بریفنگ دیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جیل میں 5 عدد تعلیم بالغاں سنٹرزکا افتتاح کیا گیا ہے اور اسیران کی تعلیم کے لئے کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا