ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی اور سرور فائونڈیشن کے 4فلٹریشن پلانٹس ، ایک سکول اور ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ 31دسمبر 2021تک پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبے مکمل ہوجائیں گے ۔معاشی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان مشکل تر ین حالا ت کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت تمام وسائل بر وئے کار لا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اپنے دورہ ساہیوال کے دوران گو رنر پنجاب نے10/11ایل چیچہ وطنی اور کمیر ساہیوال میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 2 فلٹر یشن پلانٹس جبکہ غازی آباد ،دھولہ بالا ساہیوال میں سرور فائونڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے غازی آباد میں سرور فائونڈیشن ہسپتال کا افتتاح اورسرور فائونڈیشن سکول اور ہنر گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم این اے رائے مر تضی اقبال ،سابق ایم این اے رائے حسن نواز،سابق ایم پی اے میا ں وحید اصغر ڈوگراورچیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے غازی آباد پر یس کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔
تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کے ساتھ ساتھ اداروں کی مضبوطی کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان میں معاشی سمیت تمام شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پرعملددرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے تین سالوں کے دوران ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں جو اقدامات کیے ہیں اسکی کوئی اور مثال نہیںملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بدقسمتی سے اپوزیشن ملکی مفادات نہیں صرف اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کو ہی تر جیح دیتی ہے ۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے پہلے کبھی خطر ہ رہا ہے اور نہ ہی اب کوئی خطرہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت 2023میں ہی ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ وہ احتجاجی تحر یک کے ذریعے حکومت کو کسی صورت بھی خوفزدہ نہیں کرسکتی کیونکہ عوام اپوزیشن نہیں حکومت کیساتھ ہیں ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی اور سرور فائونڈیشن کے 4فلٹریشن پلانٹس ، ایک سکول اور ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
