• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول پولیس لائن ساہیوال سے تربیت حاصل کرنیوالے امیدواروں سے موٹرسائیکل وموٹرکارکے لائسنس کا عملی امتحان پولیس لائن میں لیا

Aug 29, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول پولیس لائن ساہیوال سے تربیت حاصل کرنیوالے امیدواروں سے موٹرسائیکل وموٹرکارکے لائسنس کا عملی امتحان پولیس لائن میں لیا۔امیدواروں نے روڈسائن اورعملی ڈرائیونگ کامظاہرہ کرکے دکھایا۔اس موقع پر ڈرائیونگ سکول انچارج محمدارشدرامے بھی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں پولیس لائن میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال کے شہریوں کوعصرحاضرکے مطابق جدید ڈرائیونگ کی تربیت اورڈرائیونگ لائسنس فراہم کررہاہے اب تک کامیابی سے سینکڑوں شہری امتحان پاس کرکے اچھاروزگارکمارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کامیاب ہونیوالے طلبہ وطالبات کو مبارک باددیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک کے اصولوں کو کبھی نہ بھولیں،ٹریفک قوانین آپ کی بہتری کیلئے بنائے گئے ہیں۔شاہراؤں پر ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں اورٹریفک ڈرائیونگ سکول سے ملنے والی تربیت کو اپنے دوست احباب،بزرگوں اوربچوں کے ساتھ شیئرکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔