• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Aug 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور، متعلقہ ایس ڈی پی اوز نے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے،

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ڈی پی او کے سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا اور الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ڈیوٹی کے دوران سستی ولاپرواہی سے اجتناب کیا جائے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔