بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ڈی پی او محمد فیصل کامران نے شفافیت اور قانون کی بالا دستی قائم رکھتے ہوئے ضلع کی تمام پولیس چوکیات پر حوالات ختم کر دیں۔ ملزمان کو قانونی طریقہ کار کے تحت صرف اور صرف تھانہ کی حوالات میں بند کیا جائے گا، چوکیات کی حوالات سے کنڈے اور تالے مستقل طور پر ہٹا دیے گئے، تمام افسران کو سختی سے عملدرآمد کا حکم۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی غیر قانونی حراست پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مدنظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ضلع میں موجود تمام پولیس چوکیات پر حوالات ختم کروا دیں۔ اس بابت اتوار کے روز ڈی پی او کی ہدایت پر چوکیات پر قائم حوالات کے کنڈے اور تالے مستقل بنیادوں پر ہٹا دیے گئے، ڈی پی او نے میرٹ اور قانونی طریقہ کار کے مطابق حراست کو یقینی بنانے کی خاطر فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعقلہ افسران کو اس بابت سخت احکامات جاری کر دیے گئے، کسی بھی ملزم کو چوکیات پر حراست میں نہیں رکھا جائے گا، ملزمان کو صرف اور صرف تھانہ کی حوالات میں مربوط قانونی طریقہ کار کے تحت بند کیا جائے گا، تھانہ کی حوالات میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ ڈی پی او آفس میں کی جاتی ہے اور ایس ایچ او حوالات کی براہ راست نگرانی کا ذمہ دار ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اس امر کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، کوئی بھی ملزم کسی طور پر چوکیات پر نہیں رکھا جائے گا، غیر قانونی حراست، تشدد اور بدعنوانی جیسی شکایات پولیس کی بدنامی کا بڑا سبب ہیں اس پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، ڈی پی او نے عوام سے بھی التماس کی کہ اگر کسی شہری کو اس بابت کوئی شکایت ہو تو فوری اس کی اطلاع دیں۔ جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا، اور متعقلہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا،