• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے،

Aug 29, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) پاکستان تحریک ا نصا ف کی شعبہ خواتین کی سینئر رہنماء محترمہ نوشین قریشی نے کہاہے کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے کا طالبان بیان قابل ستائش ہے،

کئی سا ل پہلے کے افغانستان مسئلہ پر عمران خان کے موقف کو آ ج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھار ت نے خطے میں امن کیلئے کوئی کردارادا نہیں کیا بلکہ اسکی منفی سر گرمیوں کی وجہ سے حالات میں بیگاڑکی صورتحال رہی، بھارت ریاستی دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی ہے جو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی، فروغ اور مالی اعانت کر رہا ہے اور پوری دنیا اس سے اچھی طرح آگاہ ہے۔نوشین قریشی نے کہاکہ افغانستان میں مختصر عرصے کے دوران صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور اسی تناظر میں پاکستان کی حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے ایک پیج پر اور ہر لمحے چوکنا ہیں۔