کراچی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے پیش نظر بند کئے گئے سند ھ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے ایس اوپیز کے ساتھ کھو ل دیئے گئے۔سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سو فیصد ویکسینیٹڈ سٹاف والے سکولوں میں تدریسی عمل شروع کر دیا ہےجبکہ والدین کو بھی ویکسی نیشن کروا کر کارڈ سکول میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔سکولوں کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔
سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال
