• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے لئے بڑی خبر ، وزیراعظم نے ایسی منظوری دے دی کہ سکولوں میں پڑھنے والے طلباءخوشی سے اچھل پڑیں

Aug 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ کو ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد رکھتاہے۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں ڈومیسٹک بالخصوص سکول کرکٹ کے بارے میں پریزینٹیشن دی گئی۔ پریزینٹیشن سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبداللہ خان سنبل نے تیارکی تھی۔وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (سی پی سی اے ) کے ماڈل کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دی اور سی پی سی اے کواس ماڈل کے ریپلیکاکو ملک بھرمیں مکمل طورپرنافذ کرنے کی رائے دی۔وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے آغاز کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہاکہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد کا حامل ہے۔

پنجاب کے چیف سیکرٹری نے اس موقع پربتایا کہ اس اہم اقدام میں حکومت پنجاب نے کلیدی کرداراداکیاہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسروسیم خان اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای اوخرم نیازی نے شرکت کی۔